Minority Unit

 
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات نے محسوس کیا کہ معاشی طور پر انتہائی کمزور اور پسا ہوا طبقہ جو کہ مسیحی برادری کے نام سے جانا جا تا ہے۔باوجودکوشش کے ہم اُنکی مدد نہیں کر پارہے ،اس احساس کے پیش نظر ،مسیحی برادری کے مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے علیحدہ یونٹ قائم کیا گیاہے ۔ تحصیل کھاریاں میں عدنان شیرمسیح کویونٹ کا صدر بنا یا گیا۔ جن کے مختلف علاقوں میں چھ کوارڈینیٹرز مقر ر ہیں۔کارکنان سمیت یہ پوری ٹیم اپنی کمیونٹی کے مسائل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات ۔کے پلیٹ فارم سے حل کرنے میں کوشاںہے
 
اقلیتی یونٹ کے تحت درج ذیل خدمات سر انجام دی جا رہی ہی
   

ہر ماہ 5گھرانوں کو فری راشن مہیا کیا جا رہا ہے ۔ راشن میں گھی ،چینی ،دال،چاول وغیرہ ہو تے ہیں ۔ اس سال 50من (2,000 کلو گرام ) گندم مسیحی بیوگان کو فراہم کی گئی ۔ پندرہ(15 ) افراد کو کاروبار کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے قرضٖ خسنہ جاری کیا گیا ہے ۔ جس کی مالیت ا یک لاکھ (100,000) ہے ۔ چھ (6)معذور افرا د کو وہیل چئیرز دی گئیں

 

الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کھاریاں میں 7مسیحی بچے فری فنی تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں جن کو یونیفارم اور کتابیں بھی ادارہ کی طرف سے فراہم کی گئیں تھیں ۔ اس وقت الفلاح ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرمیں مختلف چار شعبہ جات میں فنی تعلیم سکھائی جا رہی ہے جس میں مسیحی برادری سمیت تمام مستحق افراد کو فری تعلیم دی جا رہی ہے ۔

 
مسیحی بچیوں کیلئے کھاریاں کینٹ میں سلائی سنٹرقائم کیا گیا ہے ۔سلائی سنٹرمیں تربیت یافتہ سٹاف مامور کیا گیا ہے۔ جہا ں پر پہلے سیشن میں 35بچیاں سلائی کڑھائی کا کام سیکھ چکی ہیں اور ان کو اسناد جاری کی جاچکی ہیں۔
 
سلائی سکول میں کسی قسم کی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔تمام بچیاں فری ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔گذشتہ ماہ لاہور سے معروف سماجی ورکر ڈاکٹر نازیہ صاحبہ اور ڈنمارک سے ایک معزز خاتون نے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات کے کام کی تعریف کی ، کامیاب سلائی سنٹر پرالخدمت فاؤنڈیشن کو مبارکبادبھی دی۔
 
 

 

Alkhidmat Hospital (Taimoor Chok Jail Road Gujrat)

Ph: 053-3608852, 0334-4709797

 
   
Alkhidmat Foundation Gujrat (c) 2010 0